بھٹکل 13 ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل نوائط کالونی رابطہ ہال میں مورخہ 16 ڈسمبر بروز جمعرات کو لائف کئیر اسپتال کی جانب سے مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جنرل فزیشن، ذیابطیس کے ماہر، ارتھوپیڈک سرجن، چلڈرن اسپیشلسٹ، ڈینٹل ڈاکٹر اور ماسٹر فزیو تھراپسٹ کیمپ میں شریک ہونے والے مریضوں کی مفت جانچ کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وں کی ہدایت پر ای سی جی، شوگر، بی پی، لپیڈ پروفائل، یوریک ایسیڈ وغیرہ ٹیسٹ بھی بالکل مفت کئے جائیں گے۔
اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے لائف کئیر کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب سلمان جوباپو نے بتایا کہ جے سی آئی، بھٹکل، نامی آرگنائزیشن کے اشتراک سے اس مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مرد، خواتین اور بچوں کے علاج کے لئے لائف کئیر کی پوری ٹیم اپنی خدمات پیش کریں گی۔
کیمپ میں جانچ کے بعد اگر ڈاکٹرس کسی مریض کو اسپتال کےلئے ریفر کرتا ہے تو لائف کئیر اسپتال میں داخل کرنے کی صورت میں ایسے مریضوں کو 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں۔
چیک آپ کیمپ صبح نو بجے شروع ہوگا اور دوپہر دو بجے تک چلے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے 08385227997 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔